پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: مالی مشکلات انصاف میں رکاوٹ نہ بنیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس جمال خان مندوخیل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس جمال خان مندوخیل کی شاندار عدالتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی شہری کو مالی مشکلات کے باعث قانونی نمائندگی سے محروم نہیں رہنا چاہیے اور عدالتی نظام کی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدالتی خدمات انصاف کی فراہمی کے غیر متزلزل انداز کی عکاس ہیں۔

فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے معزز ججز، اعلیٰ عدالتی حکام اور قانونی برادری کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے جسٹس جمال خان مندوخیل کی طویل عدالتی خدمات اور انصاف کی فراہمی کے لیے ان کی لگن کو سراہا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریٹائر ہونے والے جج کے روشن کیریئر پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا یہ عزم آئندہ نسلوں کے ججز کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button