کاروبار

چھوٹے و درمیانے کاروبار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی برآمدات میں اضافے کے لیے سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے وابستہ برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس ملاقات کا سب سے اہم مقصد پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں کے لیے برآمدات میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام میں کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت ایس ایم ای سیکٹر کے برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور یہ رقم صرف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے لیے مخصوص ہوگی۔ اس حوالے سے ایگزم بینک بھی سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو کولڈ اسٹوریج کے پائیدار نظام کے قیام کے لیے لائحہ عمل جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وفد نے ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ اور برآمدات بڑھانے کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

جواب دیں

Back to top button