ٹیکنالوجی

پاکستانی خلاباز چین کے خلائی اسٹیشن میں پہلے غیر ملکی بنیں گے

اسلام آباد: پاکستان کا ایک خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں شمولیت اختیار کرے گا اور اس اعزاز کے ساتھ وہ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن جائیں گے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق یہ تاریخی مشن پاکستان اور چین کے درمیان نسل در نسل چلی آنے والی دوستی کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین خلائی تعاون کا یہ منصوبہ باہمی اعتماد اور دیرینہ شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چینی حکام کے مطابق پاکستانی خلا باز کو خصوصی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق خلائی اسٹیشن میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا سکیں۔ یہ مشن پاکستان اور چین کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو ایک نئی جہت دے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس تاریخی کامیابی سے پاکستان میں نوجوان نسل کو سائنس، خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی مزید ترغیب ملے گی۔

جواب دیں

Back to top button