کاروبار

اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ، آئندہ سال 3.5 سے 4.5 فیصد شرح نمو

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی معیشت کی کیفیت پر مالی سال 2026 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے عالمی اور ملکی اقتصادی چیلنجز کے باوجود اہم معاشی اشاریوں میں بہتری ریکارڈ کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محتاط زری پالیسی، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی یکجائی اور معاشی اصلاحات نے مجموعی معاشی استحکام کو مضبوط بنایا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2027 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے رپورٹ میں پائیدار ترقی کے لیے ساختی اصلاحات جاری رکھنے اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر زور دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی استحکام کو دیرپا بنانے کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا فروغ ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ ملکی معیشت میں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے، تاہم پائیدار ترقی کے لیے اصلاحاتی عمل کا تسلسل اور برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

جواب دیں

Back to top button